ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر میں کورونا وبا سے قبل والے حالات لوٹے، سبھی لاک ڈاؤن پابندیاں ختم!

مہاراشٹر میں کورونا وبا سے قبل والے حالات لوٹے، سبھی لاک ڈاؤن پابندیاں ختم!

Sat, 27 Nov 2021 21:06:14    S.O. News Service

ممبئی،27؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر حکومت نے ہفتہ کے روز ایک اہم فیصلے میں سبھی لاک ڈاؤن پابندیوں کو شرطوں کے ساتھ ہٹا لیا۔ اس سے کورونا وبا سے پہلے کے دنو جیسے حالات لوٹ آئے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق اب مکمل ٹیکہ کاری کے ساتھ ریاست کی معاشی، سماجی، ثقافتی، کھیل اور تفریحی سرگرمیوں پر خصوصی زور دیا جائے گا۔ چیف سکریٹری سیتارام کنٹے نے اپنے 5 صفحات پر مبنی حکم میں کہا کہ نرمی کے ساتھ ساتھ سخت کووڈ موافق روش والے قوانین کو لازمی رکھا جائے گا۔

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عوامی ٹرانسپورٹ، مال، دکانوں، اداروں، ٹکٹ یا غیر ٹکٹ تقاریب، عوامی تقاریب میں داخلے کے لیے اجازت صرف مکمل ٹیکہ لگوا چکے شخص کو ہی دی جائے گی۔

کسی بھی بین الاقوامی منزل سے مہاراشٹر کے لیے سبھی پرواز مرکز، ریاست کے ضابطوں کو سامنے رکھ کر ہی ہوں گے، لیکن سبھی گھریلو مسافروں کو یا تو پوری طرح سے ٹیکہ لگا ہونا چاہیے یا 72 گھنٹے کی ویلیڈیٹی کے ساتھ آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ ساتھ لے جانا چاہیے۔


Share: